پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کا آج 7واں روز

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2020 07:57am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کا آج 7واں روز ہے،اہم شاہراؤں پر پولیس ،آرمی آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے سختی تو کررکھی ہےمگر شہری غیر ضروری ابھی بھی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

 کرونا وائرس نے پنجاب بھر کی سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم کردی ہے تعلیمی ادارے بھی31مئی تک بند ہیں مگر بیشترشہری وائرس سے بچاؤکیلئےگھروں میں بیٹھنے کی بجائے غیرضروری گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

 چوکوں اور چوراہوں کی ناکہ بندی پر فرائض سرانجام دیتے آرمی پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈن شہریوں کو وارننگ دے رہے ہیں۔

لاک ڈاون میں سختی کے باعث شہریوں کو وارننگ کی جارہی ہے اور پابندی کے باجود ڈبل سواری کرنے والوں کے چالان کا عمل بھی جاری ہے۔